ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی سرمایہ کار ی میں دلچسپی

آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ نئے قرض پروگرام ، مہنگائی میں کمی کی توقعات ، بینک دولت پاکستان کی جانب سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی سرمایہ کار ی میں دلچسپی، آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ نئے قرض پروگرام ، مہنگائی میں کمی کی توقعات ، بینک دولت پاکستان کی جانب سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھے جانے کے امکان اور افراط زر 17 سے 18 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی پر سرمایہ کارروں نے اسٹاک مارکیٹ میں بھر پور سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک ہفتے کے دوران نہ صرف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ 1800پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ نے 72700پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب83ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 100کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور50.05فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں3دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس 1987.40پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 2دن کی مندی سے مارکیٹ 154.55پوائنٹس لوز کر گیاتھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 1832.85پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس 70909.90پوائنٹس سے بڑھ کر 72742.75پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 657.3پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 23376.57پوائنٹس سے بڑھ کر24033.87پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46547.23پوائنٹس سے بڑھ کر47489.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب83ارب98کروڑ93لاکھ56ہزار715روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب36ارب32کروڑ82لاکھ91ہزار127روپے سے بڑھ کر100کھرب17ارب62کروڑ21لاکھ84ہزار842روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 72862.41پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس ایک موقع پر 70882.45پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 31ارب روپے مالیت کے 65کروڑ52لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 22ارب روپے مالیت کے 54کروڑ11لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1908کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سی955کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،824میں کمی اور129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے حبیب بینک ،پاک ریفائنری ،پاک الیکٹرون ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،پی ٹی سی ایل ،فوجی سیمنٹ ،پی آئی اے ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،میپل لیف سیمنٹ ،ایئر لنک کمیونیکیشن ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،دی سرل کمپنی ،فوجی فرٹیلایزر ،حیسکول پیٹرول،سنر جیکو پاک ،عسکری بینک ،دیوان موٹرز اور بینک آف پنجاب سر فہرست رہے ۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں