ٹی ایم سیز کی اوذیڈٹی گرانٹ میں اضافہ کیے بغیر ملازمین کی تنخواہوں،واجبات اور ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی ممکن نہیں ،سجن یونین
صوبائی حکومت اپنے میئر کراچی کو فنڈز فراہم کرنے کی بجائے کٹوتیاں کرکے ریٹائر ملازمین کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہی ہے،ٹی ایم سیز کی ماہوار گرانٹ میں طے شدہ PFC فارمولے کے تحت اضافہ کیا جائے،ترجمان
اتوار 28 اپریل 2024 18:15
(جاری ہے)
جس سے کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنرز کی پینشن کی ماہوار ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہوا۔لیکن تنخواہوں اور پینشن میں ہر سال اضافہ ہونے اور اوذیڈ گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے اور مسلسل اس دوران تقریباً 10 ہزار سے زائد ملازمین کے ریٹائر ہونے پر انکے پینشنری واجبات کی ادائیگی نہ ہونے سے کے ایم سی مالی بحران کا شکار ہوگئی جبکہ ماہوار اسپیشل گرانٹ کو 50 کروڑ سے بڑھاکر 65 کروڑ کرنے کے باوجود ماہوار پینشن میں 14 کروڑ کا شارٹ فال آگیا۔
جو کے ایم سی اپنے ذرائع آمدنی سے پوراکرنے پر مجبور ہوگئی اور ساڑھے 9 ہزار 2017 سے ریٹائر اور وفات پاجانے والے پینشنرز وفیملی پینشنرز کو تاحال 9 ارب سے زائد کی ادائیگیاں اور 2019 ،2020 کا پینشن میں اضافہ تاحال ان23ہزار پینشنرز کو ادا نہیں کرسکی ہے۔جس پر موجودہ میئر کراچی نے 16 اکتوبر 2023 سے ٹی ایم سیز کے ریٹائر ہونے والے ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے پینشن اور پروانڈنٹ فنڈ کے کیسز لینا بند کردیئے ہیں۔جس سے ٹی ایم سیز میں پینشن کا نظام اور فنڈز نہ ہونے کے باعث گزشتہ برس اور حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ملازمین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔حکومت سندھ کا محکمہ لوکل گورنمنٹ اور میئر کراچی بھی اس سلسلے میں تاحال کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔اس دوران کیسز نہ لینے پر 5 شدید بیمار ریٹائرملازمین اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔اس کی ذمہ داری کا تعین کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی 25 میں سے 14 ٹی ایم سیز اپنے ملازمین کے واجبات ادا کرنے بلکہ مکمل تنخواہیں ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔اس موقع پر بغیر اوذیڈ ٹی گرانٹ میں اضافے اور متعلقہ پینشن کا شعبہ قائم کیے بغیر کس طرح ریٹائر ملازمین کو ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔لہذا وزیراعلی سندھ،چیف سیکرٹری سندھ،سیکریٹری فنانس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،میئر کراچی اس سلسلے میں اپنا کردار اداکریں۔بصورت دیگر ریٹائر ملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کی بیوائیں اور بچے سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے لہذا اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے اور عملدرآمد کیلیے فنڈز کا بندوبست کیا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
sنقل نہیں کرواسکتے ،میٹرک بورڈ سینٹر منتقل کرے، میاں مقصود
ق* قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم حکمرانوں کی حمیت پر سوالیہ نشان ہے،پیر ارشدکاظمی
کراچی میں بے رحم ڈاکوئوں نے سرِعام خاتون کو زمین پر گرا کر لوٹ لیا،فوٹیج سوشل میڈیاپر وائرل
ڈیفنس کراچی میں بنگلے سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد
عام لوگوں کے مقابلے فائر فائٹرز میں کینسر کی شرح 9 فیصد زیادہ
اختلافات کو ختم کرکے معاشی استحکام پر مذہبی وسیاسی جماعتوں کو نظریں مرکوز کرنی چاہیے ،سربراہ پاکستان ..
ایم کیوایم پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کے جائز مطالبات پر انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مرکزی کمیٹی ایم کیو ..
ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس میں سانحہ 12 مئی کے حوالے سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی ..
شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
بلاول بھٹو زرداری نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے باوجود قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی ..
کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی کے دونوں کان کاٹ دیئے
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
قربانی کے جانوروں سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اشتہارات سے خبردار رہیں، سعودی عرب کی عازمین حج سے اپیل
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،میں بات چیت کیلئے کوشش کرتا رہوں گا‘ عارف علوی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری