کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی، 949سے زائدمبینہ ملزمان گرفتار،اسلحہ،شراب اور منشیات برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے مدنظر پولیس کے گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈاکوئوں سے 16مقابلے ہوئے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 18زخمی ڈاکوئوں سمیت 28مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 26مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کلوکرسٹال اور8موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتہ منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 949سے زائدمبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 40کلو 497گرام چرس، 140بوتلیں شراب، ہیروئن ، آئس،کرسٹال اور141سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ ایک گاڑی اور 49موٹرسائیکلیں بھی برآمد کیں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں