o لیاقت آباد میں غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا

لیاقت آباد شاہراہ پاکستان پر ٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بن رہا تھا ٓ آئندہ بازار لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ندیم اورنگزیب

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) شاہراہ پاکستان پرٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ندیم اورنگزیب کی نگرانی میں بلدیہ عظمی کے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات پولیس اور ٹریفک پولیس نے مل کر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کردی اسسٹنٹ کمشنر نے آرگنائزر اور برڈ فروخت کنندگان کو آئندہ بازار نہ لگانے کی تنبیہ کر دی کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تما م ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کہ ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھام کریں اور کارروائی کریں اوریقینی بنائیں کہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو ان کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوں اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں