ج*حق اور سچ لکھنا اور دکھانا صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جاوداں فہیم

ٹیکنالوجی کی ترقی نے معاشرتی اقدار کو بدل دیا ہے ایسے میں صحیح اور غلط کو اجاگر کرنا چاہئیے۔ناظمہ کراچی کی عید ملن کے موقع پر گفتگو اسریٰ غوری نے سوال جواب کا سیشن کیا جس سے شرکاء کی بچپن یادتازہ ہوگئی کی ،ْ ثمرین احمد نے تمام شرکاء کو فلسطینی مفلر کا تحفہ دیا

پیر 29 اپریل 2024 21:20

Z کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ حق اور سچ لکھنا اور دکھانا صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی نے معاشرتی اقدار کو بدل دیا ہے ایسے میں صحیح اور غلط کو اجاگر کرنا چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ خواتین کے تحت کراچی پریس کلب میں خواتین صحافیات کی عید ملن کے موقع پر کیا ۔

عید ملن میں میڈیا سے وابستہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔عید ملن کی تقریب کو غزہ کے مسلمانوں کے نام کیا گیا ،میڈیا سیل کراچی کی جانب سے بنائی گئی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔اس موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ ہم سب قبلہ اول کی حفاظت کیلئے ایک ہیں اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

عید ملن میں اسری غوری نے سوال وجواب سیشن کیا جس نے شرکاء کو بچپن کی عید اور کھیلوں میں پہنچا دیا۔

سیکریٹری اطلاعات ثمرین احمد نے تمام شرکاء کو فلسطینی مفلر کا تحفہ دیا اور کہا کہ حلقہ خواتین کی مثبت سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔شعبہ تعلقات عامہ کراچی کی نگراں ثناء علیم نے کہاکہ سمجھدار، سنجیدہ، پڑھی لکھی بااثر خواتین اب شدت سے محسوس کر رہی ہیں کہ قیادت باشعور اور امانت دار لوگوں کے ہاتھ میں دینا ناگزیر ہے۔اس سلسلے میں خواتین صحافی کو معاشرے کی درست عکاسی کرنے کی ضرورت ہے ۔رمضان کے بعد زندگی کے عنوان سے ثمینہ قمر نے کہا کہ نیکی میں تسلسل ضروری ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں