کراچی میں مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کے اقدامات،کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

مخدوش عمارتوں کی جایزہ رپورٹ ایک ہفتہ میں تیار کی جاے گی،ڈپٹی کشنرز ایس بی سی اے کی مشاورت سے ترجیحی اقدامات کریں،سید حسن نقوی کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کراچی انتظامیہ نے شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنرز ترجیحی اقدامات کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنت کمشنر جنوبی جنید عالم، متروکہ وقف املاک بورڈ Evacuee property trust boad ڈٓائریکٹر پراپرٹی ٹیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلدیہ عظمی اور کے ڈی اے کے شعبہ لینڈ کے افسران نے شرکت جبکہ تمام ڈپٹی کشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اور بریفنگ دی۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی مخدوش عمارتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹٹ کمشنر جنوبی جنید عالم نے اجلاس کو جنوبی ضلع میں متروکہ وقف املا ک کی مخدوش عمارتوں کا جایزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ کیا گیا تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں مخدوش عمارتوں کی نشادہی کریں گے اگلے ایک ہفتہ میں ان کی فہرست اور ان کی حالت کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ مل کر مخدوش عمارتوں کی وجہ سے درپیش خطرات سے انسانی جان کو محفوظ کرنے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ کمشنر نے بلدیہ عظمی کو کہا کہ وہ اپنی تاریخی عمارتوں اور قدیم مارکیٹوں کا بھی جائزہ لیں اور اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں