بھتہ خور ملزمان کی جانب کشمیری مہاجرین کے گندم کے کھلیان اور کھجور کے باغ کے باردانہ کو آگ لگا نے کی شدیدمذمت

سندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین رہاشی خیرپور غیر محفوظ،آئے روز ہراساں اور دھمکیاں دی جاتی ہیں،جموں کشمیر مسلم کانفرنس سندھ

منگل 30 اپریل 2024 21:56

․کراچی/خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ملک بھر کے بزرگ شہریوں کی نمائندہ تنظیم سینئر سیٹزنز کونسل آ ف پاکستان کے رہنماوں پرو فیسر ڈاکٹر جلاالدین احمد نوری،پرو فیسر ڈاکٹرمحمود عالم خرم جہانگیری،مولانا سلمان بٹلہ، جموں کشمیر مسلم کانفرنس سندھ اور دیگر کشمیری رہنماوں سردار بابر عباسی، مرزا سلیم بیگ، عامر ضیاء،راشد ڈار اور دیگر نے سندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین رہاشی خیرپورکے رہنما مرشد احمد سفیان خان گورایا سینیئر ایڈوکیٹ فرزند کارکن تحریک پاکستان نامور صحافی پیر و مرشدشاہین گورایا ؒ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قائد عوام کے خطاب سے نوازنے والی عظیم شخصیت کی زمین واقع کوڑو فلپوٹو تعلقہ خیرپور میں ملزمان نے سینیئر وکیل مرشد احمد سفیان خان گورایاکی 20 ایکڑ پر محیط گندم کے کھلیان اور 20 لاکھ کا کھجور کے باغ کے باردانہ میں آگ لگانے اور بھتہ خوری کے واقعات کی شدید الفاٖ ط میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ظور پر سندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین رہاشی خیرپور کو تحفظ فراہم اور نقصانات کا ازلہ کیا جائے وگرنہ سندھ بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین اور بزرگ شہری ا حتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،انہوں نے صدر، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر امور کشمیر سے بھی مطالبہ کیا ہے وہ اپنی آئینی ذمیداریاں ادا کرتے ہوئے سندھ بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین کے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے انہیں تحفظ کی فراہمی کیلئے اقدامات کریںاورسندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین رہاشی خیرپورکے رہنما مرشد احمد سفیان خان گورایا سینیئر ایڈوکیٹ کے گندم کھلیان اور کھجور کے باردانہ میں لگائی جانے والی آگ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرائیں،قبل ازیںسندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین رہاشی خیرپورکے رہنما مرشد احمد سفیان خان گورایا سینیئر ایڈوکیٹ فرزند کارکن تحریک پاکستان نامور صحافی پیر و مرشدشاہین گورایا ؒ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قائد عوام کے خطاب سے نوازنے والی عظیم شخصیت کی زمین واقع کوڑو فلپوٹو تعلقہ خیرپور میں ملزمان نے سینیئر وکیل مرشد احمد سفیان خان گورایاکی 20 ایکڑ پر محیط گندم کے کھلیان اور 20 لاکھ کا کھجور کے باغ کے باردانہ میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کی گندم اور کھجور کاباردانہ جل کر خاکستر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شاہ حسین سی سیکشن پولیس تھانہ کی حدود میں بھتہ خورشر پسند عناصر نے سینیئر وکیل مرشد سفیان گورا یا کے گندم کے کھلیان اور کھجور کیباردانہ میں آگ لگا کے کھلیان اور باد دانہ کو خاکستر کر دیا،جس کی اطلاع فوری طور پر شاہ حسین سی سیکشن پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کرادی ہے ،پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،سینیئر ایڈوکیٹ مرشد سفیان گورا یا نے میڈیا کو بتایا کہ بھتہ خورملزمان اس سے قبل بھی ان کی فصلوں کو نقصان پہنچانے کے درپے تھے،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات و ہ ان کے گندم کے کھلیان اور کھجور کے باردانہ میں آگ لگا کرفراراہوگئے جس سے تقریبا ایک کروڑ روپے کی مالیت کا نقصان ہو اہے،انہوں نے صدر، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر امور کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سندھ خصوصا خیرپور میں مقیم کشمیری مہاجرین کو تحفظ کی فراہمی اور جان و مال کی حفاظت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور اعلیٰ حکام کو احکامات جاری کریں،انہوں نیوزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کردہ درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خور شر پسندوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور سندھ حکومت ان کے مالی نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے ان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے، یاد رہے کہ خیرپور میں بھتہ خور شرپسندوں کا کھلیانوں اور کھجور بادانہ میں کروڑوں روپے بھتے کی خاطر آگ لگانا معمول بن چکا ہے حکو مت سندھ اور ضلعی انتظامیہ نقصان کرنے والے بھتہ خور شرپسندوں سے زمینداروں کواورسندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین تحفظ فراہم کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں