گلشن اقبال ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ اور بلڈنگ میٹریل کمیٹی کا اجلاس،سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پر مشاورت

گلشن اقبال ٹاؤن کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے گلشن اقبال ٹاؤن میں کردار ادا کررہے ہیں،ڈاکٹر فواد احمد

منگل 30 اپریل 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی صدارت میں اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی اور بلڈنگ میٹریل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی،چئیرمین اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی محمد آصف آزاد سمیت محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے افسران وملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر گلشن اقبال ٹاؤن کی حدودد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئی.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد کوشش کر رہے ہیں کہ گلشن اقبال ٹاؤن کو ہر لحاظ سے بہتری کی جانب گامزن کیا جائے اور اس سلسلے میں شب وروز کام بھی کر رہے ہیں تجاوزات ایک اہم مسئلہ ہے جسے دور کرنے کیلئے گلشن اقبال ٹاؤن اقدامات کر رہا ہے جبکہ گلشن اقبال ٹاؤن کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے اور آج اسی مسئلے کو حل کرنے کیلئے مشترکہ اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کیلئے ہمیں کے ایم سی کا تعاون درکار ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں