وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سنٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

بدھ 1 مئی 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز سکھر نادرا سینٹر کیدورے کے موقع پر انچارج کو قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کاحکم دیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نادرا سنٹر سکھر کے دورے کے موقع پر کرسی پر بیٹھے قوت گویائی سے محروم شہری کو دیکھ کر رک گئے اوراس سے شفقت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قوت گویائی سے محروم شہری نے اشاروں کی مدد سے اپنا مسئلہ بیان کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے شہری کو دلاسہ دیا اور موقع پر ہی اس کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ، قوت گویائی سے محروم شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں