ً ملک بھر کا 50فیصد سے زائد ٹیکس دینے والا شہر کراچی لاوارث چھوڑ دیا گیا۔علامہ مبشر حسن

/ تمام اضلاع میں عوامی مسائل کیخلاف احتجاج ہوگا، حکمران بیدار ناہوئے تووزیر اعلی ہائوس کا گھیرائو ہوگا۔رہنما ایم ڈبلیوایم

اتوار 19 مئی 2024 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستان کا معاشی حب مسلسل کئی برسوں سے مسائل کا شکار ہے،ملک بھر کا 50فیصد سے زائد ٹیکس دینے والا شہر کراچی لاوارث چھوڑ دیا گیا۔مختلف لوگ مسائل پر احتجاج کررہی ہے، پیپلز پارٹی 16 برس سے یہاں حکمرانی کررہی ہے،شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے،شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ،ایف بی آر نے بتایا پورے پاکستان کا 50 فیصد کراچی سے ٹیکس حاصل کیا ،شہر کراچی پاکستان کا ماڈل سٹی بننا چاہیے تھا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویڑن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن نے وحدت ہائوس کراچی میں علامہ حیات عباس نجفی ، سید احسن عباس، ناصرالحسینی آصف صفوی اور نوشاد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ پانی بجلی گیس کے لیے پریشان ہیں،گذشتہ چار ماہ میں 70 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائم جان سے گئے،کئی مقتولین اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے،ایک رائیڈر کو بھی اسٹریٹ کرائم میں قتل کیا گیا،کوئی حکومتی ذمہ دار ان کے گھروں داد رسی کو نہیں گئے،نااہل اور کرپٹ ترین حکومت سندھ پر مسلط ہے،سندھ ملک کا پسماندہ ترین صوبہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دبئی لیکس میں پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں کے نام ہیں، شرجیل میمن سندھ کرپٹ ترین وزیر ہے ،ان کا نام دبئی لیکس سر فہرست ہے،ایک طرف صوبے کے لوگ احتجاج کررہے ہیں،مجلس وحدت مسلمین احتجاج کرتی ہے،میئر کراچی کیسے میئر بنے ہیںپوری دنیا واقف ہے،ان کو شہر کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے،بلاول بھٹو خود کہتے ہیں میرے گھر ٹینکر سے پانی سے آتا ہے ،یہ بات کہنیسے پہلے انہیں شرم آنی چاہے تھی،کے فور منصوبہ مسلسل تعطل کا شکار ہیکوئی پوچھنے والا نہیں۔

علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ کے الیکٹرک ہے۔کے الیکٹرک کو شہریوں پر مسلط کیا گیا ہے۔آج بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔اگر لوگوں کے گھروں میں۔ پانی نہیں آتا ہے۔ٹینکر مافیا کہاں سے پانی لاتا ہے۔پیپلز پارٹی نے کوئی ایک مسئلہ حل نہیں کیا۔عوامی مسائل کہ خلاف کورنگی میں احتجاج کیا اب ضلع وسطی ، ضلع ملیر، ضلع شرقی ، میں بھی احتجاج کریں گے۔اگر مسائل حل نہیں ہو نگے تو وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکریں گے۔شہریوں کو ڈاکوں کے رحم و کرم پرچھوڑا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں