اوور بلنگ، بجلی منقطع کرنے اور ہراساں کرنے کے خلاف کراچی الیکٹرک پر کیس کیے جائیں۔ شرجیل گوپلانی

)کے الیکٹرک کا انٹرنیشنل فرم سے فارنسک ا?ڈٹ کرایا جائے۔ چیئرمین ا?ل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا مطالبہ

اتوار 26 مئی 2024 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی دفتر میں چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی کی زیر صدارت دکان داروں اور تاجر برادری کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں کراچی میں بجلی کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چ*چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن، چیئرمین آل پاکستان ٹمبر ایسوسی ایشن، صدر کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے کاروبار اور جینا دونوں محال کردئیے ہیں‘ حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں رہنا محال ہوگیا ہے اور کاروبار تباہی کا شکار ہے۔

یہ ایک مافیا ہے، انہوں نے اووربلنگ کی مد میں اربوں روپے لیے ہیں، ان کا انٹرنیشنل فرم سے فارنسک آڈٹ کرایا جائے، اس کے علاوہ جو لوگ بل بھرتے ہیں ان لوگوں پر اوور بلنگ کی ہے، بجلی منقطع کرنے اور ہراساں کرنے کے خلاف کراچی الیکٹرک پر کیس کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر کراچی کے الیکٹرک کی لاپروائی کی وجہ سے کسی بھی شہری کی ہلاکت ہوئی تو کراچی کے تاجر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اور ان کے ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر کرائیں گے۔

ہم کراچی الیکٹرک کو کہتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلے اور حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ دس بارہ پاور کمپنیوں کو ڈسٹری بیوشن لائسنس دیا جائے۔ سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ سولر پینل کے لیے بلاسودی قرضوں کا اعلان کرے تاکہ اس عفریت سے نجات حاصل ہو۔اگر سندھ حکومت یہ تسلیم کرتی ہے کہ کراچی الیکٹرک ظلم کررہی ہے اور ایک مافیا ہے تو فوری طور پر ہر علاقے کے منتخب نمائندوں کے ذریعے آسان قرضوں کا اجرا کرے تاکہ کراچی کے لوگ اس عذاب سے چھٹکارا پاسکیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم کراچی کی عوام سے رابطوں میں ہیں، بہت جلد عوام کے ساتھ مل کر کراچی الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے، پھر یا تو کراچی الیکٹرک رہے گی یا پھر ہم رہیں گے۔ اس سلسلے میں ہم عوام اور تاجروں سے رابطہ کررہے ہیں، بہت جلد ہم اس بجلی مافیا کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے۔کراچی الیکٹرک کے خلاف بہت عرصے سے عوام اور مختلف عوامی لوگوں نے جدوجہد کی، اس کے خلاف عدالت تک بھی گئے، کچھ لوگوں نے کھل کر اس کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا کہ اس کے اندرونی طور پر را اور موساد سے کٹھ جوڑ ہے، اس کے باوجود بھی اس کے خلاف تحقیقات نہیں کی گئی بلکہ اس معاملے کو دبادیا گیا۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت نہیں ڈریں گے بلکہ عوام کے جم غفیر کے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ نجی ادارے کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن لائسنس میں تجدید ہرگز نہ کی جائے۔ کیونکہ کے الیکٹرک 34 لاکھ صارفین کو جو خدمات فراہم کر رہی ہے، اس کے نتیجے میں کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں، عام لوگ گھروں میں گرمی کا عذاب بھگت رہے ہیں۔

اس کے لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ ہم نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ دیگر پاور کمپنیوں کو بھی موقع دیا جائے تاکہ ہمیں کے الیکٹرک کے عذاب سے نجات ملے لیکن اس مافیا کو ہم پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف تاجروں کے ساتھ مل کر ملک گیر سخت لائحہ عمل پیش کریں گے۔

چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی کی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اس اجلاس میں شرجیل گوپلانی چیئرمین، کے علاوہ محمد احمد شمسی جنرل سیکرٹری، زاہد امین صدر، یعقوب بالی وائس چیرمین، فیصل جان کبیر سینئر نائب صدر، سید محمدسعید نائب صدر، اسلم پرویز نائب صدر، طارق ممتاز نائب صدر، چوہدری ایوب نائب صدر، اراکین مینیجنگ کمیٹی حسیب اخلاق، طیب صدیقی، محمد زکی، عاطف شیخ،نوید بلو دیگر اراکین، محمد ظفربچت بازار، عثمان صدیقی، شاہد بٹ، اسماعیل لالپوریا، یعقوب بالی ، طارق ممتاز، عاطف شیخ،اسلم قریشی، عثمان صدیقی فنانس سیکریٹری آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن ظفر خان کورنگی بچت بازار محمد زبیر علی خان جوائنٹ سیکریٹری ا?ل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن، شاہد بٹ کنوینر کورنگی ،عثمان عطاری،کنونیئر لیاری ،محمد صابر،لیاقت آباد تمبر مارکیٹ،کاشف سعیدی،پان مندی ،چوہدری ندیم ،ٹرالی مارکیٹ،فیصل غفار صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ، کراچی ٹمبر مارکیٹ سے صابر علی بنگش، عارف داتا، آصف پاستا، سید محمد تقی و دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں