کراچی میں معروف کامیڈین ذاکر مستانہ کو لوٹ لیاگیا

لوٹ مار کے بعد ڈاکو میری گاڑی سے چابی بھی نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے‘ ذاکر مستانہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) کامیڈین ذاکر مستانہ کو کراچی میں ڈاکوؤں نے نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا۔کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاو?س چورنگی کے الیکٹرک آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوو?ں نے کامیڈین ذاکر مستانہ کو سر راہ اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذاکر مستانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکو ان کی گاڑی سے چابی بھی نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے باعث وہ اب یہاں سے جا بھی نہیں پا رہے اور نہ ہی موبائل فون ہے کہ کسی سے رابطہ کر سکوں۔انہوں نے واقعے پر انتظامیہ کی نااہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر شہری اس طرح سے کب تک سڑکوں پر لٴْٹتے رہیں گے، اسٹریٹ کرمنلز کو کون لگام دے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں