بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ریکارڈ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1224ڈالرسے بڑھ کر1228ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونی اور دس گرام سونے کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59726روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں باالترتیب10روپے اور8.59روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت830روپے سے گھٹ کر820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے سے گھٹ کر703.00روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں