قائداعظم ٹرافی کا پہلا میچ جیتنے پر سندھ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم کاخوشی کا اظہار

جمعرات اکتوبر 15:09

قائداعظم ٹرافی کا پہلا میچ جیتنے پر سندھ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم کاخوشی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) قائداعظم ٹرافی کا پہلا میچ جیتنے پر سندھ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا اکائونٹ پر فواد عالم نے میچ جیتنے کے بعد ٹیم کے ہمراہ سیلفی لی اور پیغام میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جیت پر بہت فخر ہے۔فواد عالم نے لکھا کہ وہ میچ میں زبردست کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔سینٹرل پنجاب کی قیادت اظہر علی جبکہ سندھ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے تھے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments