چوتھا کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال30دسمبرسی10جنوری تک منعقد ہوگا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:25

چوتھا کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال30دسمبرسی10جنوری تک منعقد ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کے اشتراک سے چوتھا کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 30دسمبر2020؁ء تا 10جنوری 2021؁ء تک انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر شاندار انداز میں منعقد کیا جائیگا یہ اعلان ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر نے جو کہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں ٹورنامنٹ کے منتظم اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے ایک ملاقات میں کیا ارشاد علی سوڈھر جو کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی تزئین و آرائش کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں غلام محمد خان سے ملاقات میں ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہاکہ کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ماضی کی بہ نسبت مثالی ایونٹ ثابت ہوگا ٹورنامنٹ کے دوران باسکٹ بال کورٹ پر کھلاڑیوں اور شائقین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر نے DMCسائوتھ کے محکمہ باغات ،اسپورٹس اور ہیلتھ سروسز ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد میں منتظمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ارشاد علی سوڈھر نے منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ حکومت سندھ کے تمام SOP,sکا ٹورنامنٹ میں سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،دوران ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے بہتر معیار اور کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کا پابند بنایا جائے اس موقع پر غلام محمد خان نے ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر کو ماضی میں کمشنر کپ کے تینوں ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں بتا یا کہ پچھلے 2ٹورنامنٹ میں موجودہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نہ صرف بھر پور تعائون کیا بلکہ بذات خود دونوں ایونٹ کے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان نے بتا یا کہ چوتھے کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ عمران نذیر شیخ کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئر مین جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری طارق حسین ،چیف آرگنائزر عبدالناصر اور میڈیا کوارڈینٹر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد کو نامزد کیا گیا ہے ،ٹورنامنٹ کے سرپرست کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان ہونگے ،ٹورنامنٹ میں کراچی کے 6اضلاع کے کلب حصہ لے سکتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں