کراچی ہاکی ایسوی ایشن کے سیکرٹری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون نقدی چھین لی گئی

ہفتہ 23 جنوری 2021 17:54

کراچی ہاکی ایسوی ایشن کے سیکرٹری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون نقدی چھین لی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) گلبرگ چورنگی کے قریب مسلح ملزمان کراچی ہاکی ایسوی ایشن کے سیکرٹری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون نقدی اور دیگر یمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے ایف بی ایریا گلبرگ چورنگی پر پھولوں کی دکان کے قریب کرچی ہاکی ایسوی ایشین کے سیکرٹری حیدر حسین کے ساتھ لوٹ مار کی واردات رونما ہوئی۔

(جاری ہے)

حیدر حسین کے مطابق وہ ایک میت کی تدفین کے لیے قبرستان جارہے تھے اس دوران راستے سے وہ پھول خرید رہے تھے کہ چار مسلح ملزمان آئے جن مین سے ایک انکی کار میں بیٹھا اور انکو اسلحے کے زور پر گاری سے باہر نکالا اس دوران ایک ملزم انکی گاڑی کی تلاشی لیتا رہا جبکہ دوسرے ملزم نے انکا موبائل فون اور پرس لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پرس میں 7 ہزار روپے نقد، ش کریڈتٹ کارڈ اور دیگر قیمتی دستاویزات موجود تھے۔ انہوں نے واقعے کی رپورٹ سمن آباد تھانے میں درج کرادی۔ پولیس کا کنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں