سلطانہ کرکٹ کلب پاک نیوی کرکٹ کپ گوادرکے فائنل میں پہنچ گیا

پہلے سیمی فائنل میں مون کرکٹ کلب کو7 وکٹوں سے شکست دی،شبیر بیون مین آف دی میچ قرار

منگل 21 ستمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) مون کرکٹ کلب کو7 وکٹ سے شکست دے کرسلطانہ کرکٹ کلب ’’پاک نیوی کامویسٹ کرکٹ کپ گوادرٹورنامنٹ‘‘کے فائنل میں پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ’’کھیلے گا بلوچستان ،جیتے گا پاکستان‘‘ سلوگن کے تحت پاکستانی سمندری حدود کی محافظ پاکستان نیوی ( پی این ایس اکرم )اورتحصیل کرکٹ کمیٹی گوادرکے زیر اہتمام گوادر کی تاریخ کا سب سے بڑا’’پاک نیوی کامویسٹ کرکٹ کپ گوادرٹورنامنٹ‘‘کاپہلا سیمی فائنل سلطانہ کرکٹ کلب اور مون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔

سینیٹراسحاق بلوچ کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں کھیلے جانے والے میچ میں مون کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنزبنائے۔طیب مسلم نے 35 بالزپر 6 خوبصورت چوکوں اور 2 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 54 رنزبنائے، جمال 14 اور ناصر 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

سلطانہ کرکٹ کلب کی جانب سے وسیم نے 15رنز دیکر 2 وکٹیں ، فیصل 16 رنز دیکر 2 وکٹیں اورآصف 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

سلطانہ کرکٹ کلب 12.2 اوورز میں 3 وکٹ پر 112 رنزبناکر میچ سات وکٹوں سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے شبیر بیون نے 37 رنز صرف 28 گیندوں پر بنائے ان کی اننگ میںایک چوکااور3 چھکے شامل تھے۔منیر احمد 12 رنز ،بشیر بیون 25 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، منیر نذیر 24 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کیپٹن حسین چھوٹا نے شبیر بیون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں