ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ،بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر بلا مقابلہ صدر،سید حیدر حسین سیکرٹری جنرل منتخب

جمعہ 19 اگست 2022 15:29

ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ،بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر بلا مقابلہ صدر،سید حیدر حسین سیکرٹری جنرل منتخب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف الیکشن کمشنر چوہدری محمد ریاض کی زیر نگرانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے مطابق بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر بلا مقابلہ صدر ،سید حیدر حسین سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. تلاوت قرآن پاک کے بعد کانگریس ممبران کی اتفاق رائے سے بلامقابلہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر،نائب صدور سعید خان، میجر جنرل (ر) طارق حلیم سوری،امجد ستی ویمنز نائب صدر سیدہ شہلا رضا ،سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین،جوائنٹ سیکریٹری سید ظاہر شاہ خازن شاہد پرویز بھنڈارہ ،نمائندہ پی ایچ ایف ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ کو اگلے چار سال کیلئے منتخب کرلیا گیا جبکہ پی ایچ ایف ویمنز ونگ کی چیئرپرسن سیدہ شہلاء رضا،وائس چیئرپرسن ثناء جمالی،سیکرٹری تنزیلہ عامر چیمہ کو چار سال کیلئے منتخب کرلیا گیا۔

اس موقع پر پی ایچ ایف کانگریس ممبران کے علاوہ الحاق شدہ یونٹس،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے احمد علی راجپوت اور سپورٹس بورڈ کے نمائندے شاہد علی بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں