کرک ،تخت نصرتی محلہ زرگران میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق ، سات زخمی ، تین کی حالت نازک

اتوار 14 اپریل 2019 15:15

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) کرک کے علاقہ تخت نصرتی محلہ زرگران میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور سات زخمی ھو گئے، زخمی بچوں میں 3 کی حالت تشویش ناک ہے، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تخت نصرتی کے محلہ زرگران میں دستی بم پھٹنے سے دھماکہ ھوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ،سات زخمی ہو گئے، بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رھے تھے کہ بم پھٹ گیا۔مرنے والے احمد جس کی عمر آٹھ سال ،باقی زخمی ھونے والوں کی عمریں چھ اور آٹھ سال کے درمیان ہیں، زخمیوں میں دو بچے معمولی زخمی تھے جن کو فارغ کر دیا گیا ،باقی زخمیوں کو تحصیل ہسپتال تخت نصرتی اور جن تین کی حالت نازک تھی ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں