م* قومی کرکٹ ٹیم لیڈز سے برسٹل واپس پہنچ گئی ، پہلا ٹریننگ سیشن کل (بدھ کو) ہو گا

منگل 21 مئی 2019 00:05

_ برسٹل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم لیڈز سے برسٹل پہنچ گئی ، ٹیم آج(منگلکو) آرام کرے گی ، پہلا ٹریننگ سیشن کل (بدھ کو) ہو گا۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر شاداب خان نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین پہلا ورلڈ کپ وارم اپ میچ 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز قومی کرکٹ ٹیم لیڈز سے برسٹل پہنچ گئی ہے اور لیگ سپنر شاداب خان نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیاہے۔ قومی ٹیم آج آرام کرے گی پہلا ٹریننگ سیشن بدھ کو ہو گا جبکہ ورلڈ کپ کا پہلا وارم اپ میچ پاکستان اور افغانستان کے مابین 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں