کرک،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ترجمان

منگل 17 اگست 2021 20:01

کرک۔17اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17 اگست 2021ء ) :لتمبر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران خاتون منشیات سمگلر سمیت چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان کے زیر قیادت تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او عمران خان نے پولیس نفری اور لیڈی پولیس کے ہمراہ لتمبر کے مضافاتی علاقوں ورانہ میر حسن خیل، منڈوہ اور تتر خیل میں منشیات فروشوں کیخلاف سر چ آپریشن کرتے ہوئے خاتون کے قبضہ سے 1050 گرام چرس اور 218 گرام ہیروئن برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ منشیات فروش فیروز علی ولد میر صاحب خان سکنہ منڈوہ کے قبضہ سے 1345 گرام چرس 227 گرام ہیروئن ، عاصم ولد محمود سکنہ ورانہ میر حسن خیل کے قبضہ سے 730 گرام چرس، عصمت اللہ عرف اجے ولد سید غلام سکنہ لتمبر کے قبضہ سے 347 گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزمان کو تھانہ لتمبر منتقل کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ تاہم منشیات فروش شہید الرحمن کے گھر کی تلاشی کے دوران دو بلا نمبر اور مشکوک موٹر سائیکلیں 523/550 ض-ف کے تحت قبضہ پولیس کئے گئے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3472 گرام چرس اور 445 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں