گل نائب خان ٹی ایم او کرک تعینات، عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 24 فروری 2017 20:06

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ٹی ایم اے تحت نصرتی میں خدمات سرانجام دینے والے میونسپل آفیسر گل نائب خان ٹی ایم او کرک تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ نے گل نائب خان کے تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے جبکہ گل نائب خان نے چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ مالی بحران کا شکار ٹی ایم اے کرک کو مالی طورپر مستحکم کرکے اپنے پیروں پر کھڑا کرینگے۔ گل نائب خان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیاسی سماجی رہنمائوں نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں