شاہد آفریدی 37 سالگرہ یکم مارچ کو منائیں گے

اتوار 26 فروری 2017 12:31

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی کی37ویں سالگرہ یکم مارچ کو جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداح اور کرکٹ شائقین سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا شاہد آفریدی ورلڈٹی 20 ایشیاء کپ میں شمولیت کی وجہ سے اپنی سالگرہ بیرون ملک منائیں گے۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں