پاکستانی ٹیم نے ہرشعبہ میں ہمیں شکست دی، جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا، ویرات کوہلی

پیر 25 اکتوبر 2021 19:17

پاکستانی ٹیم نے ہرشعبہ میں ہمیں شکست دی، جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا، ویرات کوہلی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا،ہرشعبے میں انہوںنے ہمیں شکست دی۔میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں اپنے کھیل سے ہر شعبے میں ہمیں شکست دی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ ا?پ 10 وکٹوں سے نہیں جیت سکتے اگر ا?پ حریف کو مکمل طور پر شکست نہ دیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سے بہتر کھیلے، پاکستانی ٹیم پروفیشنل طریقے سے میدان میں ا?ئی اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں پر کافی دباو? پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب تھا۔تاہم انہوں نے اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی امید ظاہر کی، اور کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ کا ا?غاز ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ ا?خری ولڈ کپ ٹی 20 ہے، وہ ایونٹ سے پہلے ہی کپتانی سے دستربردار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments