کشمور اور گرد و نواح میں گندم کی فصل پر وائرس کا حملہ، محکمہ زراعت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 23 فروری 2020 17:45

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) کشمور اور گرد نواح میں گندم کی فصل پر وائرس کا حملہ، کئی ہیکڑ پر مشتمل کھڑی گندم کی فصل بربادی کا شکار ہونے لگی۔

(جاری ہے)

آبادگار امان اللہ بھٹو، غلام یاسین بھٹو،شیر زمان سمیجو،قدرت اللہ سمیجو، شیرباز سمیجو، اسامہ سمیجو، عمران علی سمیجو و دیگر نے پریس کلب کشمور کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 دن سے ہماری فصلیں وائرس کی زد میں ہیں جس سے ہماری تیار فصلیں برباد ہو رہی ہیں، مسلسل زرعی ادویات کے استعمال سے بھی خاطر خواہ نتیجہ نہیں مل پا رہا۔ انہوں نے محکمہ زراعت سے اپیل کی کہ جلد ممکنہ اقدامات اٹھاکر ہماری کروڑوں کی فصلوں کو وائرس سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں