کشمور ، گوٹھ پر ویز ڈومکی میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

بدھ 7 اگست 2013 14:15

کشمور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7اگست 2013ء ) کشمور میں جہاں بخشا پور کے قریب گوٹھ پر ویز ڈومکی میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے بخش پور کے قریب گوٹھ پر ویز ڈومکی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں