کندھ کوٹ میں قبضہ مافیا کیخلاف پٹھان قبیلے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ، با اثر قبضہ مافیہ نے ہماری زمین پر زبردستی قبضہ کیا ہے ، لالا اویس پٹھان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا

Hazoor Bux حضور بخش منگی ہفتہ 31 جولائی 2021 16:19

کندھ کوٹ میں قبضہ مافیا کیخلاف پٹھان قبیلے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ، با اثر قبضہ مافیہ نے ہماری زمین پر زبردستی قبضہ کیا ہے ، لالا اویس پٹھان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) پٹھان برادری کے لوگوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو با اثر قبضہ مافیہ نے ہمارے آبائی اجداد کی زمین پر زبردستی قبضہ کیا ہے ، پریس کانفرنس میں لالا اویس ، لالا سلیم ، علی عابد پٹھان نے مزید کہا کہ مٹھا چوک کے مقام پر 8 گھنٹہ زمین پر ایک سھریانی اور ایک کوسو وڈیرے با اثر ہیں زبردستی قبضہ کرلیا ہے اور ہمیں موت مار دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ہم نے کئی بار ڈی سی منور علی مٹھیانی و دیگر روینیو عملداروں کو درخواستیں کی ہے مگر انتظامیاں بھی ان با اثروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے رجسٹری کاغذات ہمارے باپ دادا کے نام ہے مگر وہ جھوٹے کاغذات بنوا کر قبضہ کئے ہوئے ہیں انہوں کہا کہ میڈیا کے سامنے اعلی حکام اور اعلی عدلیہ سے انصاف کے طبلگار ہیں ہماری زمین سے قبضہ واگزار کروا کے ان دونوں قبضہ مافیہ کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں