کندھ کوٹ میں ملاح برادری کی جانب سے سن شہر میں ملاح برادری کی قبروں کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے مظاہرین نے سندھ حکومت سے ملزم ظفر شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Hazoor Bux حضور بخش منگی بدھ 29 ستمبر 2021 16:12

کندھ کوٹ میں ملاح برادری کی جانب سے سن شہر میں ملاح برادری کی قبروں کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے مظاہرین نے سندھ حکومت سے ملزم ظفر شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2021ء) سندھ ملاح فورم ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے سن میں ملاح برادری کی قبروں کی بے حرمتی کرنے اور اس میں ملوث ظفر شاہ کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف لائبریری چوک سے لیکر کندھ کوٹ پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا.

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے میں سیاسی سماجی مذہبی اور قومپرست جماعتوں کے رہنماؤں اور ملاح برادری کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنماؤں غلام مصطفیٰ میرانی ،غلام رسول میرانی ،نصیر خان میرانی، بشیر احمد میرانی، مختیار میرانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ سن شہر کے قدیمی قبرستان میں ملاح برادری کے 12 افراد کی قبروں کو کھود کر وہاں سے ان کے باقیات نکال کر دوسری جگہ منتقل کرکے قبروں کی بے حرمتی کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبروں کی بے حرمتی کرنے والے ملزم ظفر شاہ اور دیگر کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا.

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں