پی ایس 18کشمور پر میر غالب ڈومکی سمیت 10 امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع، سردار سلیم کے بھتیجے احسان مزاری کو پی پی پی کا ٹکٹ ملنے کے بعد میدان سج گیا

ہفتہ 6 اپریل 2013 18:54

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء)پی ایس 18کشمور پر سردار سلیم جان خان مزاری کے بھتیجے احسان احمد مزاری کا پی پی پی کی ٹکٹ ملنے کے بعد میدان سج گیا پی پی پی میں شامل ہونے والے سابقہ پی پی کے دیرینہ کارکن اور اس حلقہ سے بتدریج پانچ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے والے میر غالب حسین خان ڈومکی سمیت دس امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں فنکشنل لیگ کے میاں عبدالمالک عر ف مجن سائیں بھر چونڈی ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسہ ،ن لیگ کے جلال الدین مزاری ،ودیگرنے کا غذات جمع کروائے ہیں اسی حلقہ میں دلچسپ صورتحال کا سامنا ہوگیا ہے پی پی کی جانب سے سابقہ ایم پی اے میر غالب حسین خان ڈومکی کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے اب وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کریں گے جنکا اصل مقابلہ سابقہ ضلع ناظم سردار سلیم جان خان مزاری کے بھتیجے احسان احمد مزاری پی پی کے امیدوار سے ہوگا جبکہ فنکشنل لیگ کا امیدوار بھی علائقہ میں خاصی اکثریت رکھتا ہے جو کے کافی ووٹ لے گاپر پیر آف بھرچونڈی کی جانب سے این اے 210سے انتخابات سے دستبرداری کے فیصلہ کے بعدعبدالمالک عرف مجن سائیں انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے سابقہ ایم پی اے میر غالب حسین خان ڈومکی کے مطابق آن لائنسے اس طرح کہا کے ،میں نے علائقے کے بیروزگار افراد کو نوکریاں دلائیں ہیں چھوٹے بڑے دو درجن گوٹھوں کے روڈوں رستوں کو پکا کروایا اور نصف درجن دیہات کو گیس فراہم کی ہے انہوں نیاآئی این پی سے بات کرتے ہوئے کہاکے میں نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے پی پی میں شمولیت عوام کی خدمت کی وجہ سے کی تھی پی پی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنا میر اکچھ بھی نہیں بگاڑسکتی کیونکہ عوام کی اکثریت میرے ساتھ ہے انہوں نے مزید بتایا کے میں نے دو مرتبہ سابقہ انتخابات میں مزاری کو شکست دی ہے جبکہ سروے کیمطابق ابھی تک حلقہ کے لوگ صاف پانی ،سیوریج کا نظام ،ٹرانسپورٹ ،بنیادی تعلیم اور دیگر مسائل سے دوچارہیں اس ساری صورتحال کے تناظر میں پہلے نمبرپر جماعت اسلامی ،نواز لیگ اوربتدریج قومپرست جماعتوں کے اکا دکا افراد کا ووٹ بنک ٹرن آؤوٹ کا کردار اد کرسکتا ہے سیاستدانوں کو ان تنظیموں کو آسانہیں لینا چاہئے کیونکہ ماضی انکا ووٹ بنک اہم کردارادا کرتا رہا ہے

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں