کشمور، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ہفتہ 22 فروری 2020 13:44

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) کشمور کے قریب بخشاپور کے علاقے گائوں شاہمراد جکہرانی میں گزشتہ رات شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

شوہر محمدخان نے اپنے بھائی یارعلی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی شاہینہ جکہرانی کو غیرت کے نام پر گولی مارکر بیدردی سے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر کشمور ہسپتال پہنچا دی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں