مرد اور عورت سماج میں یکساں کردار ادا کرتے ہیں عورت کو کام والی جگہ پر ہراساں کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا ۔اے ڈی سی اللہ ڈنو کاکل

بدھ 30 جون 2021 17:14

مرد اور عورت سماج میں یکساں کردار ادا کرتے ہیں عورت کو کام والی جگہ پر ہراساں  کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا ۔اے  ڈی سی اللہ ڈنو کاکل
کندھ کوٹ(حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2021ء) خواتین کی پروڈکشن کے متعلق حکومت کی جانب سے واضح کردہ قانون موجود ہیں جس کے مطابق عورت بے خوف ہوکر اپنی کام والی جگہ پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی اللہ ڈنو کا کل وومن ہراسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ آج ای ڈی سی ون کی آفیس میں وومن ہراسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں خواتین کی فلاح و بہبود اور کام والی جگہ پر ہراساں کرنے والے معاملات کے حل کا جائزہ لیا گیا اور خواتین کو پروٹیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے اپنی تجاویزات پیش کی اجلاس میں چیئرمین ہراسمنٹ کامیٹی اے ڈی سی اللہ ڈنو کا کل کا کہنا تھا کہ جلد از جلد کمپلین سینٹر کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا ۔سوشل ویلفیئر آفیسر غازی خان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع بھر میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی لسٹ فراہم کریں ۔اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ ماہوار رپورٹ کمپلین سینٹر بھیجیں تاکہ وقت کے ساتھ ان کا تدارک کیا جائے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ھیلتھ ،ڈی او فیمیل ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،اور ضلع بھر سے وابستہ افسران شریک تھے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں