کندھ کوٹ میں معمولی بات پر تصادم

بھیو قبیلے کے سات افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 1 جولائی 2021 18:32

کندھ کوٹ میں معمولی بات پر تصادم
کندھ کوٹ(حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2021ء) کندھ کوٹ میں معمولی بات پر تصادم ہوا ، بھیو قبیلے کے سات افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں ایک خاتوں بھی شامل ، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاؤں عبدالستار بھیو میں بھیو قبیلے کے دو گرہوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا ، تصادم میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا دونوں فریقین میں سے سات افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں مسمات حمیدہ ، محمد ایوب ، معشوق اور شمن علی شامل ہیں ، واقعہ بی سیکشن تھانہ میں پیش آیا زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک جنہیں لاڑکانہ ریفر کیا گیا ، واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ، دونوں فریقین میں کشیدگی کی صورت حال برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں