ڈپٹی کمشنرکندھ کوٹ نے سول ہسپتال اورراجہ پمپ گولیمارکے مقام پر 10ہزاردرخت اگانے کے سلسلے میں شجرکاری مہم کاآغازکردیا

منگل 20 جون 2017 23:20

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء)ڈپٹی کمشنرکندھ کوٹ منورعلی مٹھیانی ،رینجرزشہباز52ونگ کرنل محمدادریس،ای ایس پی حمزہ امان اللہ نے سول اسپتال اورراجہ پمپ گولیمارکے مقام پر 10ہزاردرخت اگانے کے سلسلے میں شجرکاری مہم کاآغازکردیا ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر منصورعلی عباسی نے بتایاکے ضلع بھر میں شجرکار ی مہم کے سلسلے میں مہم شروع کی گئی ہے ایک سرکاری ملازم ایک درخت اگانے کی کوشش کریگا جبکہ عوام کوچاہئے کے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے پودے اگانے کاسلسلہ شروع کریں ایک درخت دس لوگوں کوافادیت پہنچاتاہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمنورعلی مٹھیانی کا کہناتھاکے ہم عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں جس سے عوام میں پودے اگانے اوردرخت کی اہمیت کے حوالے سے بات کریں گے چائینز،انگریزی اوردیسی پودے اگائیں جائیں گے شجرکاری سے گرمی کم اورماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے جسکے لیئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں