شمورقومی شاہراہ پر دھند کے باعث دوٹریفک حادثات بارہ طلباء سمیت29زخمی ایک جانبحق

پیر 6 نومبر 2017 22:45

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء)کشمورقومی شاہراہ پر دھند کے باعث دوٹریفک حادثات بارہ طلباء سمیت29زخمی ایک جانبحق قومی شاہراہ مانگھرپھاٹک کے مقام پر شدید دھند کے باعث ٹرالراورڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والی مسافرکوچ میں تصادم کے نتیجے میں ڈیرہ غازی خان کامکین ایک شخص جانبحق ہوگیاجبکہ 27مسافرزخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیاگیا دوسرے واقعہ میں قومی شاہراہ وردگ پیٹرول پمپ کے مقام پر اسکولی طلبہ کوچنگچی رکشہ کوٹرالرکی ٹکرکے نتیجے میں 12معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں گڈواسپتال منتقل کیاگیا جہاں بجلی نہ ہونے پر سخت مشکلا ت کا سامناکرناپڑا08بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں