مدارس دینی تعلیم کے ساتھ جدید علوم کی جانب بھی توجہ دیں ، ڈپٹی کمشنر کندھکوٹ

جمعہ 29 دسمبر 2017 21:26

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) مدارس دینی تعلیم کے ساتھ جدید علوم کی جانب بھی توجہ دیں جس سے نوجوان نسل کو اچھی اورہنری تعلیم کے ذریعہ بہترروزگار اوراعلیٰ شعورملناممکن ہوگا دینی تعلیم بھی اشد ضروری ہے جس سے دنیاوآخرت کی کامیابی ضروری ہے مدارس کے طلباء میٹرک تک تعلیم حاصل کریں اس علائقہ کے مدارس عامة الناس کی رہنمائی میں کرداراداکررہے ہیں اتحادواتفاق ،یگانگت کے باعث دہشتگردی اورمذہبی منافرت کو شکست ملی ہے ڈپٹی کمشنر کندھ کوت منورعلی مٹھیانی کاضلعی زکوٰة وعشرکمیٹی کیجانب سے ضلع کے رجسٹرڈ07مدارس میںاعلیٰ سطحی رپورٹ کے بعد فی کس ایک ایک لاکھ روپے سے پچاس ہزارتک کے چیک چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰة وعشیرکمیٹی کے چیئرمین آغاشمس الدین خان پٹھان نے ڈپٹی کمشنردفترمیں منتظمین کوڈپٹی کمشنر دفترمیںتفویض کیئے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں