کندھ کوٹ قومی شاہراہ غوثپور کے قریب دوٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

منگل 2 جنوری 2018 23:10

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) کندھ کوٹ قومی شاہراہ غوثپور کے قریب دوٹریفک حادثات میں دوافرادجانبحق دو زخمی مکوانی پولیس پکٹ کے قریب تیزرفتارٹریکٹرنے سامنے سے آنے والی کارکوٹکرکے نتیجے میں کارڈرائیور قمبرکامکین سدھیر احمد کرٹیوموقع پر ہی جانبحق ہوگیا گلشیر محلہ کندھ کوٹ کے مکین خدابخش ،رسول بخش سبزوئی شدید زخمی ہوگئے رسول بخش کی حالت انتہائی نازک ہونے پر لاڑکانہ اسپتال منتقل کیاگیاآخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکادوسرے واقعہ میں غوثپوراوردڑی کے درمیان قومی شاہراہ پر ٹریکٹر سوار 25سالہ محنت کش کوئٹہ کا مکین محنت کش نعمت اللہ پٹھان ٹریکٹر سے گرکرٹائرکے نیچے آنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جسکی لاش ضروری کاروائی کے بعد آبائی گائوں روانہ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں