گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ کر گئے

ہفتہ 27 جنوری 2018 16:51

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء)سندھ کے علاقے کشمور میں شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گڈو تھر مل پاور اسٹیشن کے یونٹ نمبر 5 سے 15تک کے دس یونٹ سے بجلی کی پیداوار معطل ہو گئی ہے جس وجہ سے کشمور، کندھ کوٹ، تنگوانی، جیکب آباد، شکار پور، لاڑکانہ، جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، بولان، راجن پور اور رحیم یار خان کو بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں