کندھ کوٹ،کاروکاری کی تہمت میں چچازادوں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،3 زخمی

پیر 2 ستمبر 2019 20:34

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) کندھ کوٹ میں خون سفید ہوگیا کاروکاری کی تہمت میں چچازادوں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے علاقہ میدان جنگ بنارہا خواتین نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھاک فائرنگ رکوانے کی کوشش کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان قتل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں اورلاشوں کواسپتال منتقل کیاگیا فائرنگ کے سے علائقہ میں خوف وہراس پھیل گیا آخری اطلاع تک مقدمہ در ج نہ ہوسکاتفصیل کیمطابق پولیس تھانہ جمال کے حدود کندھ کوٹ کے قریب غوثپور کے علائقہ گائوں پھالئی چولیانی میں چچازاد بھائیوں نے کاروکاری کے الزام میں سگے چچازادوں پر گولیاں برسادیں جسکے نتیجے میں25سالہ عبدالوحید ولد نجم الدین ،30سالہ محمد صالح ولد عبدالرسول چولیانی موقع پر ہی قتل ہوگئے جبکہ تین سگے بھائی قطب الدین ،دلمراد،عرض محمد ولد محمد اسمٰعیل چولیانی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد لاڑکانہ انتہائی تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیاجہاں پر انکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے خواتین اپنے پیاروں کونجی ڈاٹسن پک اپ میں لاکر غوثپوراسپتال منتقل کیا پولیس نے آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں کیاتھاجبکہ الزام لگانے والی فریق کی خاتون کوکسی بھی وقت قتل کیاکیاجاسکتا ہے جسکی زندگی کو خطرہ لاحق ہے

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں