کشمور، بڈانی سے مبینہ طور اغوا ہونے والا حافظ عبدالعزیز بھٹو ڈرامائی انداز مین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

بدھ 19 فروری 2020 19:33

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) کشمور کے علاقے بڈانی سے مبینہ طور اغوا ہونے والا حافظ عبدالعزیز بھٹو ڈرامائی انداز مین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا، بازیاب ہونے والے شخص نے بتایا کہ بیس دن پہلے کشمور شہر سے واپس گہر کی طرف آرہا تھا تو راستے سے اسلحہ بردار ڈاکون نے یرغمال بنا کر اغوا کر کے کچے کی طرف لے گئے تھے میرے ورثاء نے علاقے کے معزز لوگون سے رابطہ کیا جن کی کاوشون سے میری رہائی ہوگئی۔

(جاری ہے)

کشمور پولیس نے بتایا کہ اغواکار ڈاکو مغوی کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کر رہے تھے تو خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کر کہ مغوی کو بازیاب کرالیا اور ڈاکو فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ھے کہ ڈاکون نے مغوی کے ورثاء سے اچھی خاصی رقم وصول کی تھی جس کے بعد انہون نے مغوی کو آزاد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں