وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ‘ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

ناجائز منافع خوری پر 19لاکھ 48ہزار روپے سے زائد جرمانے ‘105مقدمات کا اندراج جبکہ 297افراد کو گرفتار کیا گیا ‘ڈپٹی کمشنر

جمعرات 4 اپریل 2024 15:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گزشتہ ماہ کے دوران 38004انسپیکشنز کی گئیں ۔

2994دوکانداروں کو خلاف ورزیوں پر 19لاکھ 48ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا ‘105مقدمات کا اندراج کیا گیا 297افراد کو گرفتار جبکہ 15دوکانوں کو سیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹوں کا دورہ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کر رہے ہیں ۔

ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خلاف ورزیوں پر نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ مقدمات کا اندراج ، گرفتاریاں اور دوکانوں کو سیل بھی کیا جا رہا ہے تا کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں