ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعرات 4 اپریل 2024 15:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کی تیاری اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ٹرانسفر سٹیشن پر نامیاتی، غیر نامیاتی، آئرن اور پلاسٹک ویسٹ کی چھانٹی کی جائیگی اور سڑکوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھا جائے اور ہر یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں