قصور میں نان ،روٹی مہنگی بیچنے پر 1لاکھ سے زائد جرمانے عائد، 6 تندور مالکان گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر روٹی اور نان کی قیمت میں نمایاں کمی 100گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ضلع نگرانی پرائز کنٹرول مجسٹریٹس روٹی اور نان کی سرکاری نرخ ناموں پر فروخت کو یقینی بنانے تندوروں اور ہوٹلز کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو روز میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 530 تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی اور نان کی قیمت کے وزن اور چیک کیا۔خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ، 11 ایف آئی آرز کا اندراج جبکہ 6 تندور مارکان کو گرفتار کیا گیا۔73 ہوٹلز اور تندور مالکان کو وارننگ جاری کی گئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں