شاہ لطیف یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ آف فارمیسی کی ڈگری کو تسلیم کیا جائے ،طلباء کی اپیل

منگل 18 ستمبر 2018 17:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) خیرپور جامعہ شاہ لطیف سے ڈاکٹریٹ آف فارمیسٹ پاس کرنے والے ہزاروں طلباء و طالبات نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ایک یادداشت نامہ روانہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ انہیںدورہ سکھر کے موقع طلباء کے ایک وفد نے ملاقات کرکے انہیں درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا تھاکہ خیرپورشاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ آف فارمیسٹ کی 5سالہ ڈگری سیلف فنانس کے تحت شروع کی تھی جس میں دو بیجز نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تو حاصل کرلی ہے مگر جامعہ شاہ لطیف کے شعبہ فارمیسٹ کی نیشنل فارمیکل کونسل سے رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے 5ہزار سے زائد فارغ التحصیل ڈاکٹرآف فارمیسٹ کی ڈگری کو سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں مذکورہ ڈگری ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیںان کی ڈگری کو سرکاری ونجی ادارہ محکمہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہے جس کے باعث ان کی ڈگری ان رجسٹریشن کی پاداش میں ڈگری ہولڈروں کا مستقبل دائو پر لگ ہواہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری کو پاکستان فارمیسی کونسل سے رجسٹرڈ کراکے ان کا مستقبل روشن کیا جائے بصورت دیگر ڈی فارمیسی ڈگری ہولڈر سپریم کورٹ کے سامنے ڈگریوں سمیت احتجاجی مظاہرہ اور خودسوزی کریں گے جس کی ذمہ داری شاہ لطیف یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں