خیرپور : موٹروے پر ڈرائیور کو نیند آنا، چار افراد کی جان لے گیا

جمعہ 4 جون 2021 16:52

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث روڈ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ٹنڈومستی کے قریب سکھر سے کراچی موٹروے پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر سے چار افراد جاں بحق، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس اور گاڑی کے درمیان پیش آیا۔ بس کراچی سے شکارپور کے لیے روانہ تھی۔ حادثہ کار کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ہوا، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں