پیرجوگوٹھ میں سیپکو کی ٹیم نے 250سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:46

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) خیرپور کے نواحی علاقے پیرجوگوٹھ میں سیپکو ریجنل مینیجرایم ایس سی توصیف راجپوت نے ٹیسٹ انسپکٹر سیپکو فیض احمد فیض کے ہمراہ بجلی کے ناجائز کنیکشن اور کنڈیوں کے خلاف آپریشن کرکے اڑھائی سو کنیکشن کاٹے اور تاریں ضبط کیں اور جرمانے کی سفارش مرتب کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیرجوگوٹھ میں سیپکو سکھر کے سیپکو ریجنل مینیجرایم ایس سی توصیف راجپوت نے ٹیسٹ انسپکٹر سیپکو فیض احمد فیض کے ہمراہ اچانک دورہ کیا اس موقع پر سیپکو ریجنل مینیجرایم ایس سی توصیف راجپوت کا کہنا تھاکہ محب علی چول۔

چھتی پور،کنگری۔اناج منڈی،ہندو محلہ سمیت دیگر علاقوں میں جاری غیر قانونی بجلی کے کنیکشن اور میٹروں میں ہیرا پھیری دیگر حرکات پکڑتے ہوئے اڑھائی سو کنیکشن کاٹے اور ان کی تاریں ضبط کرکے ان پر بھاری جرمانے کی سفارشات مرتب کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بجلی چوری میں اگر سیپکو کا ملازم بھی ملوث پایا اس کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا چاہے وہ کتنا سیاسی اثر رسوخ رکھنے والا کیوں نہ ہو۔

لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے عوام بھی غیر قانونی ریقے سے حاصل کی جانے والی بجلی سے بجلی کی سپلائی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کہ ٹرانسفارمروں سے سپلائی کی جانے والی بجلی میٹروں کے حساب سے دی جاتی ہے اگر ٹرانسفارمرز پر لوڈ کے حساب سے بجلی میں رکاوٹ سے ٹراسفارمر جل جاتے ہیں ۔اگر کوئی سیپکو صارف بجلی کا بل وقت پر جمع نہیں کرائے گا اس علاقے سے بجلی کی سپلائی معطل کردی جائے کی جس علاقے میں سیپکو کو ریکوری بجلی سپلائی کے مطابق ہوگی اس علاقے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں