خیرپور کی ضلع انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کا محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ

بدھ 19 اگست 2020 18:21

سکھر۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) خیرپور کی ضلع انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں چھٹی بڑی امام بارہوں، ماتمی جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر تمام انتظاموں کا جائزہ لینے کے لئے نئوں گوٹھ، پنجگلہ چوک، لقمان، چانڈیا موڑ ، بڑا علم سمیت شہر کے تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا گیا۔

دورے کے دوران حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد علی قریشی نے کہا کہ تمام قانون لاگو کرنے والے ادارے مذھبی علماء، متولین اور دیگر متعلقہ سے رابطے میں رہیں اور انتہائی حساس اور نارمل جلوسوں اور مجالس کی اچھے طریقے سے نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام امام بارگاہوں کے باہر واک تھرو گیٹس قائم کئے جائیں اور پارکنگ ایریا 200 میٹر کے فاصلے پر قائم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کیا جائے دورے کے دوران ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجلسوں اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرایا جائیگا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس موقع پر ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے نفری مقرر کرنے کے لئے پلان مرتب کیا گیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں