ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی کا آئی بی اے انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز خیرپور کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

منگل 20 اکتوبر 2020 23:13

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی کا آئی بی اے انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز خیرپور کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ ،ادارے کے تعلیمی ماحول اور معیار پر اظہار اطمینان خیرپور ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے آئی بی اے انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز خیرپور کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، دورے کے دوران ڈائریکٹر آئی بی اے ایمرجنگ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمر رضا تالپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر صفدر علی میرانی ،سیدہ کرن شاہ راشدی، پرنسپل عبدالمنان چانڈیو ،پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام قادر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عامرہ زرتاش بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئی بی اے سکھر صوبہ سندھ کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لایہ ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو بہت فائدہ پہنچا ہے ایسے ادارے ملک اور قوم کے لئے اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ بہتر تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خیرپور میں موجود تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ طلبا کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کا موقع ملے اس ضمن میں آئی بی اے کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی بی اے یونیورسٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے طلبا ملک کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو قوم کے لئے باعث فخر ہے۔آج کے شاگرد مستقبل کے معمار ہیں اس لئے ہمیں تعلیمی سرگرمیوں پر خاص توجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔قبل ازیں ڈاکٹر ثمر رضا نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی بی اے یونیورسٹی کے تحت سندھ کے آٹھ اضلاع میں تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں جن میں طلبا کو عالمی معیار کی تعلیم دی جارہی ہے اس ضمن میں آئی بی اے میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو بہترین مراعات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ جدید دور کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آئی بی اے انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز خیرپور میں ایک ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں اور یہاں کی خاص بات یہاں قائم کردہ پاکستان کی پہلی فیب لیب (Fab Lab ) ہے جس کے تحت امریکن پروفیسر Neil Gershenfeld لیکچرز دیتے ہیں جس سے طلبا کو بہت فائدہ ہورہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آئی بی اے کی پالیسیز کے تحت طلبا کو اسکالر شپس بھی دی جاتی ہیں تاکہ مستحق محنتی طلبا کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے خیرپور کو ای نیٹ ورک کے زریعے اسمارٹ سٹی بنانے کا پراجیکٹ ہمارے پروپوزلز میں شامل ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پورے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور طلبا کے بنائے گئے مختلف کام اور پراجیکٹس پر بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہا اورکہا کہ ذہین طلبا ملکی ترقی کے ضامن ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور نے ڈائریکٹر سے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور روزانہ بنیادوں پر قیمتیں وضع کرنے کے حوالے سے بھی ایپ تیار کریں تاکہ قیمتوں کے حوالے سے ضلع کے عوام کو بروقت آن لائن نشاندہی ہوسکے ۔

دورے کیدوران اداے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ اور سندھی ثقافت کی سوغات اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خیرپور پرانے مختیار کار آفس پہنچے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صفدر علی میرانی نے انہیں مختیار کار آفس کی رینیوویشن کے حوالے سے بریفنگ دی.

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں