یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار و ریلی کا انعقاد

بدھ 29 مارچ 2023 19:29

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) خانیوال میں یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار و ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی کی صدارت کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت حسین نے کی جبکہ چیئرمین کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر امجد حسین، منیجر اکاؤنٹس اینڈ فنانس مبشر احمد‘ ایڈیشنل رجسٹرار اشفاق احمد اور پی آر او واصفہ رانی سمیت ڈی ایس اے‘ اساتذہ‘ فکیلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بھر پر شرکت کی۔

کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت حسین نے پاک فوج کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت اور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے دی جانیوالی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے جنہوں نے جرأت اور بہادری کی تاریخ رقم کر کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم سکون کا سانس لے رہے ہیں پاک فوج اور پنجاب پولیس کے جوانوں نے دھرتی ماں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا میں سلام پیش کرتا ہوں ان ماؤں کو جنہوں نے اپنے لخت جگر دھرتی ماں پر قربان کر دیئے۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات نے اپنی تقاریر میں پاکستان کے دفاع کی خاطر قربانیاں دینے والے شہدائے پاک فوج، پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کو سلام عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں یونیورسٹی ایڈمن بلاک سے گیٹ تک پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ اظہار یک جہتی و محبت کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس دوران یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز کی فضاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں