خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں ضلع کا پہلا آٹزم ریسورس سینٹر قائم

پیر 10 اپریل 2023 22:29

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2023ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے آٹسٹک بچوں کی ذہنی صحت اور انہیں معاشرےکا کارآمد شہری بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں ضلع کا پہلا آٹزم ریسورس سینٹر قائم کردیا ہے،ریسورس سینٹر میں آٹسٹک بچوں کی تربیت کے ساتھ پہلے سے موجود بچوں کی ذہنی صحت پر توجہ دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کے پی ایس میں قائم آٹزم ریسورس سینٹر کا دورہ کیا اور پرنسپل حافظ محمد راشد سعید رانا کو عید کے فوری بعد آٹزم کی کلاسز شروع کرانے کی ہدایت ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ آٹزم ریسورس سینٹر میں تجربہ کار تھراپسٹس کو تعینات کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں