خانیوال، کالجز اور سکولوں میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ملی جوش جذبہ سے منایا گیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:13

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان او روزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح ضلع خانیوال کے کالجز اور سکولوں میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ملی جوش جذبہ سے منایا گیا۔ضلع کے تمام بوائز او رگرلزکالجزو سکولوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،احتجاجی ریلیوں میں اساتذہ‘طلباء وطالبات نے یہ بات باور کرائی کہ کشمیر کی معصوم بچیوں اور خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور بھارتی کارندے بچیو ں اور خواتین پر پائلیٹ گنوں کا استعمال کرکے ان کے کے چہروں او رجسموں کو بری طرح مسخ کررہے ہیں جس سے کشمیری خواتین کی آنکھیں ضائع ہورہی ہیں۔

کالجز او رسکولوں کے طلباء وطالبات نے کشمیری جواں سال بچیوں کیساتھ ریپ‘اغواء اور تشدد کی پرزرومذمت کی او ربھارت کی کھلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ وہ اپنے کشمیری بہنوں وبھائیوں کا ساتھ کشمیرکی آزادی تک نہیں چھوڑیں گے۔طلباء وطالبات نے عالمی دنیا کو باور کرایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزسلوک او رظلم بند نہ کیا تو کشمیر ایشو دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا او ربھارت دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا۔طلباء وطالبات نے احتجاجی ریلیوں میں کشمیر بنے گا پاکستان‘کشمیر سے رشتہ کیا ’لاالہ اللہ‘کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہیگی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اس موقع پر پاکستان کی بقاء وسلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں